۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
زلزلہ

حوزہ/ تاجکستان میں آج (جمعرات) کی صبح شدید زلزلہ آیا جس کی شدت 7.3 ریکٹر تھی۔ زلزلہ تاجکستان کے سرحدی علاقے میں آیا جو چین کے سنکیانگ سے ملتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تاجکستان میں آج (جمعرات) کی صبح شدید زلزلہ آیا جس کی شدت 7.3 ریکٹر تھی۔ زلزلہ تاجکستان کے سرحدی علاقے میں آیا جو چین کے سنکیانگ سے ملتا ہے۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنکیانگ میں بھی 7.3 ڈگری کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابھی تک زلزلے سے ہونے والی تباہی و بربادی کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم زلزلے کی شدت کو دیکھتے ہوئے نقصان کا خدشہ ہے۔

امریکی جیولوجی یونٹ نے زلزلے کی شدت 6.8 بتائی اور کہا کہ اس کا مرکز 20 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ امریکی تنظیم نے کہا کہ اس قسم کے زلزلے میں عام طور پر جانی نقصان کم ہوتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .